شادی شدہ خاتون سے گینگ ریپ، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

شادی شدہ خاتون سے گینگ  ریپ، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

جلالپور جٹاں (نامہ نگار)شادیوال خورد میں شادی شدہ خاتون سے گینگ ریپ ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

دونوجوانوں آفتاب اور سرفراز نے (ح )کو گھر گھس کر اسلحہ کے زوز پرزیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنالی اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض ڈیڑھ لاکھ کامطالبہ کیا۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ متاثرہ خاتون کاخاوند یاسر بیرون ملک مزدوری کرتا ہے ۔ اس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق سے انصاف دلانے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں