یوم یکجہتی پردوستانہ کرکٹ میچ کشمیر بلائنڈ ٹیم نے جیت لیا

 یوم یکجہتی پردوستانہ کرکٹ میچ کشمیر بلائنڈ ٹیم نے جیت لیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں یوم یکجہتی پردوستانہ کرکٹ میچ کشمیر بلائنڈ ٹیم نے گوجرانوالہ بلائنڈ ٹیم کو شکست دے کر جیت لیا۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کا جشن،اس موقع پر مقررین اور کھلاڑیوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے جن کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، کشمیری عوام کی آزادی کیلئے ان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی کھڑے ہیں۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان گوجرانوالہ نے پہلے کھیلتے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بنائے ، اکرم نے 75عتیق الرحمان نے 50رنز بنائے ۔ کشمیر بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ طلحہ اقبال نے 86کامران اختر 72 رنز بنائے ، کامران اختر آل رائونڈر کارگردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے ، میچ کے اختتام پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد خان نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کوٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، صدر بلائنڈ کرکٹ کونسل گوجرانوالہ حافظ مزمل ریاض اور جنرل سیکرٹری عدنان محمود بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں