کینٹ پولیس نے 7من 33کلو منشیات چرس اورافیون پکڑلی

کینٹ پولیس نے 7من 33کلو منشیات چرس اورافیون پکڑلی

راہوالی( نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)کینٹ پولیس کا منشیات فروش کیخلاف کامیاب کریک ڈاؤن ، 7 من 33کلو منشیات چرس ،افیون پکڑلی جبکہ بین الاضلاعی منشیات فروش اپنے دو ساتھیوں سمیت فرار ہو نے میں کامیاب ،پراڈو گاڑی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 جی ٹی روڈ پر منشیات فروش ساجد خان عرف ساجو ساکن بستی قدرت آباد وزیر آباد سابقہ ریکارڈ یافتہ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ منشیات سپلائی کے لیے جارہا تھا جس پر ڈی ایس پی سرکل کینٹ سرفراز رانجھاکی قیادت ا یس او کینٹ زبیر سیال کی زیرنگرانی سب انسپکٹر منور نے ہمراہ عملہ اسکی گرفتاری کے لیے فوری امرود باغ رقبہ واقع منڈیالہ وڑائچ ناکہ بندی کرلی اس دوران پراڈو گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا توملزم ساجد عرف ساجو ڈرائیو کررہا تھا نے گاڑی کو کلاسکے کی جانب بھگا دیا جو تعاقب کرنے پر ٹھکر کرپلی علی پور روڈ پر درخت سے ٹکرا کر رک گئی جبکہ ساجد عرف ساجو اپنے دو ساتھیوں سمیت گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیاگاڑی کی تلاشی پر 15عدد توڑے نائلون میں چرس و افیون کے 313پیکٹ برآمد ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں