سرکاری سکولوں کی 700طالبات میں یونیفارم اور شوز تقسیم

سرکاری سکولوں کی 700طالبات  میں یونیفارم اور شوز تقسیم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ لائنز کلب کے صدر خالد وسیم ایڈووکیٹ کی قیادت میں سرکاری سکولوں کی 700 طالبات میں یونیفارم اور شوز تقسیم کیے گئے

اس فلاحی پروگرام میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ لائنز کلب کے عہدیداران اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی تقریب کے مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ مینٹور لائن طاہر مجید کپور، ڈی جی لیڈر آف دی ایئر ڈاکٹر عارف مسعود ایم سی سی شفقت چودھری،پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر فیضان مجید کپور، پی سی سی ملک نصیر، پی ڈی جی عاشق باجوہ، کابینہ سیکرٹری ایم عبداﷲ، آر سی ساجد حسین، لائنز قائدین اور سیالکوٹ لائنز کلب کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ خالد وسیم ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے کہا کہ طالبات میں یونیفارم اور شوز تقسیم کرنے کا بنیادی مقصد خدمتِ انسانیت اور اجتماعی خدمت کے عمل کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں