پوری قوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رہے گی، صبا اصغر

پوری قوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رہے گی، صبا اصغر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)یومِ یکجہتی کشمیر پر ضلع سیالکوٹ کی مرکزی تقریب کچہری چوک میں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر کی زیر صدارت ہوئی،

 کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عباس ذوالقرنین، اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر، سی اومیونسپل کارپوریشن زبیر وٹو، سی ای او ایجوکیشن مجاہد علوی، معروف کرکٹر چاچا صوفی عبدالجیل، عاشق صدیقی، اشفاق نذر، مرزا عبدالشکور، حکیم عارف سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ فضا کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت کے مظالم نامنظور کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے خطا ب میں کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں انکی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ڈپٹی کمشنر نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کیلئے اپنا بنیادی اور مؤثر کردار ادا کرے ۔ تقریب میں قومی اور کشمیری ترانہ پیش کیا گیا جبکہ کشمیری نغموں پر بھرپور نعرے بازی کی گئی۔آخر میں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر کی زیر صدارت یومِ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جو کچہری چوک سے مختلف راستوں سے ہوتی اختتام پذیر ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں