نہتے کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائیگی ‘ پیر دائود رضوی

نہتے کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائیگی ‘ پیر دائود رضوی

گوجراانوالہ (نیوز رپورٹر )جماعت اہل سنت اور جماعت رضائے مصطفی کے زیر اہتمام علامہ صاحبزادہ پیر دائود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جو جامع مسجد انوارالمساجد سے شروع کر قبرستان روڈ سے ہوتی واپس پاپولر نرسری پراختتام پذیر ہوئی۔

علامہ خالد حسن مجددی ، ضلعی امیر جماعت اہل سنت حافظ رفیق قادری سنی تحریک کے عطا الرحمن صافی، آصف مغل، پیپلزپارٹی کے سٹی صدر ود و الحسن ڈار ، فاروق ظفر بھلی ، سنی اتحاد کونسل کے علامہ اکبر نقشبندی، مصطفائی تحریک کے اقبال ہنجرا،کشمیری رہنما وحید ا لحق ہاشمی ایڈووکیٹ، مدثر بٹر، انجمن طلبا اسلام کے راشد مغل ، صاحبزادہ ڈاکٹر احمد نورانی، ، صاحبزادہ غوث رضا قادری، پروفیسر حافظ طارق سعید، خطیب الرحمن مغل،احمد راجہ، دائود مہر، عمر فاروق چیمہ،سٹی ناظم حافظ انور رضا تحصیل امیر حافظ لقمان اشرف ودیگرقائدین و کارکنان نے شرکت کی۔ پیر دائود رضوی ، حافظ رفیق قادری ، علامہ اکبر نقشبندی ودیگر مقررین مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے کہا نہتے کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ،کشمیر ضرور آزاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے ۔ آخر میں صاحبزادہ پیر دائود رضوی نے آزادی کشمیر اوروطن عزیز کی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں