لدھیوالہ وڑائچ:نا معلوم افراد نے خاتون اور 2بیٹیوں کو اغوا کر لیا
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )کوٹ منڈ سے دھاڑیوال خریداری کیلئے جانے والی خاتون اور دو بیٹیوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ طارق مسیح کی اہلیہ 35 سالہ (ک)اپنی بیٹیوں8سالہ عتیقہ اور 3سالہ رمشا کے ہمراہ دھاڑیوال خریداری کے لئے جا رہی تھیں کہ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔پولیس نے مغوی خاتون کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔