شادی والے گھر کی چھت گر گئی،3خواتین زخمی
ستراہ (نامہ نگار)شادی والے گھر کی چھت گر گئی، تین خواتین ملبے تلے دب کر زخمی۔
نواحی موضع لوڑھکی میں عاشق کے گھر شادی کی تقریب تھی ، مہمان آئے ہوئے تھے اور بچے چھت پر کھیل رہے تھے کہ لکڑی کی چھت زیادہ وزن کی وجہ سے گر گئی جس سے 3خواتین 70سالہ رانی، 50سالہ نسرین اور17سالہ مشل ملبے تلے دب گئیں، پولیس اور مقامی رضاکاران نے خواتین کو ملبے سے نکال کر شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا۔