گجرات:خصوصی بچوں کے سکول کیلئے نئی بس فراہم
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )لاہور کے بعد گجرات پہلا ضلع جہاں سپیشل بچوں کے سکول کیلئے نئی بس کی فراہم کر دی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی کاوش سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی بچوں کیلئے نئی بس گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ہائی سکول فار بوائز نارووالی کیلئے فراہم کی گئی جسے باقاعدہ طور پر اساتذہ اور طلبہ کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع پر خصوصی بچوں کے وفد نے ڈی سی آفس کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔ وفد نے خصوصی بچوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔