سیالکوٹ :قرآن پڑھانے والے استاد قاتلانہ حملے میں جاں بحق
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)قرآن پڑھانے والے استاد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ صدر کے گاؤں چاہل میں قاری حق نواز 27 فروری کی صبح۔۔۔
فجر کی نماز کے بعد مسجد کے صحن میں بچوں کو قرآن مجید کا سبق پڑھا رہے تھے کہ مرتضیٰ عرف موتی نے تیز دھار آلے حق نواز پر حملہ کر دیا ،ملزم نے سر پر متعدد وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ،بچوں نے چیخ و پکار شروع کر دی جبکہ ملزم فرارہو گیا۔مقامی افراد نے زخمی کو فوری سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کیا جہاں وہ گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے۔