ٹینڈر پر ٹھیکیداروں میں جھگڑا ‘میونسپل کمیٹی کامونکے کا احاطہ میدان جنگ بن گیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )میونسپل کمیٹی کا احاطہ میدان جنگ بن گیا۔گلیوں کی تعمیرات کا ٹینڈر لینے آئے دو کمپنیوں کے ٹھیکیدار اور اُنکے ساتھی ایک دوسرے سے گتم گتھا ہوگئے۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں کی نئے سرے سے تعمیرات کر انے کا فیصلہ کیا گیا جس کے ٹینڈر کیلئے میونسپل کمیٹی آفس میں مختلف کنسٹرکشن کمپنیوں کے نمائند گان آئے تھے ۔اس دوران کمپنیوں کے ٹھیکیداروں میں ٹینڈر کو لیکر تلخ کلامی ہوگئی جس کی وجہ دونوں ٹھیکیدار اور اُنکے ساتھیوں نے میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں ایک دوسر ے پر تشدد کیا۔