33مجالس ‘ 9جلوسوں کی سکیو رٹی کیلئے انتظامات مکمل

33مجالس ‘ 9جلوسوں کی سکیو رٹی کیلئے انتظامات مکمل

واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹر اور کیمرے نصب‘ 1050افسرواہلکار ڈیوٹی دینگے

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پرضلع بھر میں 33مجالس اور9 جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ،1050سے زائد پو لیس افسر و اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹر اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرڈاکٹرسردارغیاث گل خان نے پولیس افسروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر جلوس،مجالس و دیگر مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر سکیو رٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایاجائے ۔

پولیس افسروں اور جوانوں کوجدید اسلحہ اور اینٹی رائٹ سامان فراہم کرتے ہوئے انہیں خصوصی بریف کیا جائے ۔ جلوس اور مجالس میں شرکا کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور مقام پروگرام کی سوپینگ بذریعہ سپیشل برانچ کرائی جائے ۔سول ڈیفنس،بم ڈسپوزل سکواڈ دیگر رضاکاروں کی بھی خدمات حاصل کی جائیں ۔ریسکیو 1122اور فا ئر بریگیڈ کو بھی ضروری سازو سامان کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رکھا جائے ۔ سی پی او نے کہا کہ منتظمین پروگرام اور مقررین کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ کسی فرقہ کیخلاف تنقید نہ کی جائے جس سے انتشار کا احتمال ہو،مجلس، جلوس اور دیگر پروگراموں کی ویڈیو بنائی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں