لدھیوالہ :ڈسپوزل سٹیشن 12سال سے غیر فعال ‘عمارت کھنڈر

لدھیوالہ :ڈسپوزل سٹیشن 12سال سے غیر فعال ‘عمارت کھنڈر

نشئیوں نے ڈیرے ڈال لئے ‘ٹرانسفارمر چور لے گئے‘شہریوں کا فعال کرنیکا مطالبہ

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ کے سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے 12سال قبل22کروڑ روپے کی لاگت سے مغل چک میں بنایاگیا ڈسپوزل غیر فعال ہونے سے کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا، عمارت میں نشئیوں نے ڈیرے ڈال لئے ، چور بجلی کا ٹرانسفارمر بھی لے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ وڑائچ اور مغل چک کے سیوریج کی نکاسی ڈسپورزل بنایا گیا جو بارہ سال گزرنے کے بعد بھی فعال نہ ہونے سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا منصوبہ شہریوں کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکا۔

اس حوالے سے اہلیان لدھیوالہ و مغل چک کا کہنا ہے کہ ڈسپوزل سٹیشن کی عدم فعالیت اور دیکھ بھال نہ ہونے سے عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اور نشئیوں نے بھی ڈیرے بنا لئے ہیں،مشینری زنگ آلود ہو کر ناکارہ ہو رہی ہے ۔ لوگوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل ڈسپوزل سٹیشن پر بجلی کا نصب ٹرانسفارمر سکیورٹی کا موثر نظام نہ ہونے سے چوری ہو گیا ۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسپوزل کو فعال کر کے لدھیوالہ اور مغل چک کے باسیوں کو سیوریج کی نکاسی جیسے دیرینہ مسئلہ سے نجات دلائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں