سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں پاک فوج ہمیشہ زندہ باد ریلیاں

سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں  پاک فوج ہمیشہ زندہ باد ریلیاں

سیالکوٹ، ڈسکہ، سمبڑیال، پسرور(نمائندگان دنیا)افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت، آپریشن غضب للحق کی کامیابی، ملی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے عزم کی تجدید کیلئے ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں پاک فوج ہمیشہ زندہ باد ریلیوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

 ریلیوں میں ضلعی انتظامیہ، سرکاری افسروں، تاجر برادری، طلبا اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے یہ پیغام دیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیالکوٹ شہر میں منعقدہ مرکزی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر نے کی۔ تحصیل سطح پر ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں بھی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں