سیالکوٹ:علامہ اقبال ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں کھانا ، فروٹ تقسیم

سیالکوٹ:علامہ اقبال ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں کھانا ، فروٹ تقسیم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ علاج مریضوں اور تیمارداروں میں فوڈ باکس اور فروٹ تقسیم کیے ۔

انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں