گاڑی کی چھت پر بیٹھا نوجوان تاروں سے ٹکرا کر جھلس گیا

گاڑی کی چھت پر بیٹھا نوجوان تاروں سے ٹکرا کر جھلس گیا

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )الیون کے وی تار سے کرنٹ لگنے سے نوجوان شدید جھلس گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کوٹ نانک کے قریب بوتلیں سپلائی کرنے والی گاڑی کی چھت پر بیٹھا نوجوان علی رضا سکنہ ارگن تار سے کرنٹ لگنے کے باعث شدید جھلس گیا عینی شاہدین کے مطابق نوجوان اچانک گاڑی کی چھت پر بیٹھے ہوئے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا جس سے شدید کرنٹ لگااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں