یہو د وہنود اسلامی ممالک کے وسائل پر قبضہ چاہتے :بیرسٹر وسیم
مسلم حکمرانوں کو عالم اسلام کیخلاف سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا چا ہیے
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے کہا ہے کہ داماد رسول حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیر خداؓ نے دین اسلام کے لئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک زریں اور انمول باب ہیں ،آپؓ نے جرأ ت وبہادری کی جو لازوال تاریخ رقم کی اس کو مینارہ نور بناکر ہم آج بھی اسلام کے پرچم کو دنیا بھر میں بلند کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعرہ حیدریؓ کی للکار سے کفر کے ایوانوں میں قیامت تک لرزابرپاہوتارہے گا، امریکہ اور اسرائیلی کی ایران پر یلغار دراصل اسلامی دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنے کی جنگ ہے ، ان حالات میں مسلم اُمہ کے حکمرانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیداکرکے یہودوہنود کی عالم اسلام کے خلاف کی جانے والے سازشوں کے سامنے ایک سیسہ پلائی دیوار بننا چا ہیے تاکہ کفر کے غرور کو ہمیشہ کیلئے خاک میں ملایا جاسکے ۔