عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں لیبارٹریاں مکمل طور پر فعال

 عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں لیبارٹریاں مکمل طور پر فعال

گجرات (نامہ نگار )عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعود افضل نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے۔

 کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات بڑے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کی حیثیت رکھتا ہے جہاں روزانہ سینکڑوں مریض علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سب سے بڑا مسئلہ ادویات کی کمی کا تھا تاہم اس مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پنجاب بھر کے مختلف سرکاری مراکز سے ادویات منگوا کر ہسپتال میں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ مریضوں کو علاج کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈاکٹر سعود افضل نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی لیبارٹریاں مکمل طور پر فعال ہیں اور یہاں مریضوں کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں