شیلٹر ہوم گوجرانوالہ میں عالمی یومِ خواتین کی تقریب

 شیلٹر ہوم گوجرانوالہ میں عالمی یومِ خواتین کی تقریب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے شیلٹر ہوم گوجرانوالہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد ،

شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال/ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر شیلٹر ہوم گوجرانوالہ شاہدہ وارث اور دیگر مقررین نے کہا خواتین معاشرے کی بنیاد ہیں اور انکی تعلیم، تحفظ اور خودمختاری ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ حکومت کی جانب سے خواتین کے تحفظ اور فلاح کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں باعزت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ تقریب میں خواتین کے لیے حوصلہ افزا گفتگو کے ساتھ ساتھ آگاہی سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں انہیں اپنے حقوق اور دستیاب سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں