حافظ آباد:کئی مقدمات میں اشتہاری پو لیس مقابلے میں ہلاک

 حافظ آباد:کئی مقدمات میں اشتہاری پو لیس مقابلے میں ہلاک

پو لیس نے 3افراد کو روکا تو فائرنگ کر دی ، خلیل احمد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

حافظ آباد ( نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )کئی مقدمات مطلوب اشتہاری ملزم خلیل احمد مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دوساتھی فرار ہوگئے ۔ وچھوکی پل کے قریب کسوکی پولیس نے تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی ۔اس دوران خلیل احمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق خلیل حافظ آباد ، شیخوپورہ اور لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 25 سے زائد مقدمات میں مطلوب چلاآرہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں