عید پر مستحق افراد کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے :حاجی نعیم اقبال

 عید پر مستحق افراد کو بھی خوشیوں میں  شریک کرنا چاہیے :حاجی نعیم اقبال

گلیانہ (نامہ نگار )حاجی نعیم اقبال صدر پریس کلب گلیانہ نے کہا ہے کہ عید الفطر رمضان المبارک کے بعد مسلمانوں کیلئے خوشی، مسرت اور شکرانے کا تہوار ہوتا ہے۔

 یہ دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام کے طور پر عطا کیا جاتا ہے جس میں مسلمان ایک ماہ کے روزوں، عبادات اور تقویٰ کے بعد خوشیاں مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر ہمیں بھائی چارے ، محبت، رواداری اور اتحاد کا درس دیتی ہے ۔ اس موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود غریب، نادار اور مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں سب تک پہنچ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں