ڈی سی کا شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کمشنر روڈ (سول ہسپتال روڈ)، شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس اور چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے کمشنر روڈ کے دورہ کے موقع پر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے معیاری مٹیریل استعمال کرنے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ روڈ کی اپ گریڈیشن، تزئین و آرائش کا کام کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اورطبی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔