عید الفطر مقدس تہوار رمضان المبارک کا تحفہ :سعید گجر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ماہ رمضان المبارک کے بعد عید الفطر امت مسلمہ کا خوشیوں سے بھرپور تہوار ہے یہ دن ہمیں ہمارے رب سے مقدس مہینے کے بعد تحفے میں ملا ہے تاکہ امت مسلمہ اس دن کو اللہ اور اس کے پیارے حبیبؐ کے فرمان کی پیروی کرتے ہوئے گزار ے ۔
ان خیالات کا اظہار سابق ٹکٹ ہولڈر ،سابق یونین چیئرمین سعید گجر نے یونین کونسل افضل پورہ دھلے میں اپنے حلقہ کے سینکڑوں شہریوں میں عید گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسد سعید گجر،حمزہ سعید گجر ، عثمان گجر بھی موجود تھے ۔