کمشنر کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کو پنکھے اور ایئر کنڈیشن فراہم کرنیکا اعلان

کمشنر کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کو  پنکھے اور ایئر کنڈیشن فراہم کرنیکا اعلان

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)آفیسر اِنچارج چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن گوجرانوالہ فوزیہ سعید نے کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بچوں کی فلاح و بہبود اور ادارے میں سہولیات کی مزید بہتری کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔کمشنر نے بچوں کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے 20پنکھوں اور 4ایئر کنڈیشنگ سسٹمز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

 

 

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی بہتر نگہداشت، تعلیم اور رہائش کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ایک محفوظ اور سازگار ماحول میں اپنی زندگی کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں