گوجرانوالہ چیمبر آ ف کامرس کی ممبر شپ تجدید کیلئے 31مارچ کی ڈیڈلائن

گوجرانوالہ چیمبر آ ف کامرس کی ممبر  شپ تجدید کیلئے 31مارچ کی ڈیڈلائن

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی اور نائب صدر فیصل ستار مغل نے کاروباری برادری اور چیمبر کے ممبران کو آگاہ کیا ہے کہ۔۔۔

سال 2026-27کیلئے ممبرشپ کی تجدید کا عمل بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز کے قواعد کے مطابق 31مارچ 2026تجدیدِ رکنیت کی حتمی تاریخ مقرر ہے۔ ،ممبران کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمبر کی جانب سے تمام آسانیاں فراہم کی گئی ہے اور ان دنوں دستاویزات کی وصولی کے عمل کو بھی مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ ممبران بغیر کسی دشواری کے کاغذات جمع کر ا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں