معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سلمیٰ بٹ اور ڈی سی کا ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ

معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سلمیٰ بٹ اور ڈی سی کا ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بچیوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے ۔

 اس موقع پر اے سی سٹی اقرا مبین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیراقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیب النسا بھی ہمراہ تھیں۔معاونِ خصوصی سلمی بٹ نے بچیوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال حکومت کی اہم ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں