موترہ:لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں خاتون سمیت 5افراد پر تشدد
موترہ(نا مہ نگار )لڑائی جھگڑے کے واقعات میں گیارہ ملزمان کا خاتون سمیت پانچ افراد پرتشدد پہلے واقعہ میں تھانہ موترہ کے علاقہ سہجوکالا کے اشفاق نے پولیس کودرخواست دی کہ۔۔۔
سیف اﷲ ’محمد احمد‘ زاہد‘ آفتاب ’اظہر ا ور پانچ نامعلوم اس کی ہمشیرہ کے گھر گھس آئے اور آتے ہی اس کی ہمشیرہ اور گھرمیں موجود عبدالحنان ’احمر ’شہرام کو تشددکرکے زخمی کردیا۔ دوسرے واقعہ میں ڈسکہ کا فاضل جوکہ مجید کے پاس کام کرتاتھاافطاری کے بعد وہ اس کے پاس خرچہ لینے گیاتو ملزم مجیدنے اس کو تشددکرکے زخمی کردیا ۔