حافظ آباد:تنخواہوں میں کٹو تی پر سینٹری ورکرز کا احتجاج
ملازمین کی حاضریاں مکمل لیکن نجی کمپنی بوگس شیٹ بناکر بھیج دیتی ہے‘ مظاہرین
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے صفائی ستھرائی کرنے والی سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کے بلوں میں نجی کمپنی (صاف ستھراپنجاب) ہزاروں روپے کی کٹوتی کرنے لگی جس کے خلاف سینٹری ورکرز سراپا احتجاج بن گئے ۔ میونسپل کمیٹی کے ریگولر سینٹری ورکرز صاف ستھراپنجاب پروگرام کے تحت نجی کمپنی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن ان ملازمین کی ہرماہ کمپیوٹرائز حاضریاں مکمل ہوتی ہیں لیکن نجی کمپنی بوگس حاضری شیٹ بناکر ایم سی کو بھیج دیتی ہے جس سے انکی تنخواہوں میں ہر ماہ پانچ سے پندرہ ہزار روپے تک کٹو تی ہورہی ہے ۔ شاہین بلدیاتی فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین اسحق کھوکھر کی قیادت میں ورکرز اور ملازمین نے شد ید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر انکی تنخواہوں سے ہزاروں روپے کی کٹوتی کرکے ان پر ایک بم گرادیا گیا ہے اور اگر انہیں پوری تنخواہیں نہ دی گئیں تو وہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کا کام مکمل طور پر چھوڑ کر ہڑتال کریں گے اور عیدگاہوں کے باہر احتجاجی دھرنے بھی دیں گے ۔