مارچ میں گرانفروشی پر 477افراد گرفتار 447کاروباری مراکز سیل
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مارچ کے مہینے میں گراں فروشوں کیخلاف 82 ہزار 767 کارروائیاں، 2156 خلاف ورزیوں پر 73 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ، 477 افراد گرفتار کو گرفتار کیا گیا،
447 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا اور ایک شخص کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر ایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ایس ڈی ای اوز پیرا نے گلی محلوں اور تمام یونین کونسلوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا تدارک یقینی بنایا جاسکے ۔