حافظ اشرف رضا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ، علما کرام کی شرکت

حافظ اشرف رضا کی یاد میں تعزیتی  ریفرنس ، علما کرام کی شرکت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جماعت اہلسنت وجماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد انوار المساجد پاپولر نرسری میں ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت ضلع گوجرانوالہ علامہ حافظ محمد اشرف رضا فاضل جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا

تعزیتی ریفرنس کی نظامت و نقابت کے فرائض ضلعی امیر حافظ محمد رفیق قادری ،تحصیل ناظم صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر نے سر انجام د ئیے ۔ ریفرنس میں علامہ صاحبزادہ پیر محمد دا ئو د رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان ، علامہ پیر خالد حسن مجددی صوبائی نائب امیر ،قاضی محمد یعقوب رضوی ڈویژن امیر ، پیر سید مستجاب علی شاہ جماعتی آ رگنائزر ، قاری محمد احسن خالد ڈویژن ناظم اعلیٰ ، حافظ فیاض الحسن صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں