پیرا فورس کو رہائشی علاقوں میں باڑوں کیخلاف کارروا ئی کا حکم

پیرا فورس کو رہائشی علاقوں میں باڑوں کیخلاف کارروا ئی کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،تجاوزات کے خاتمے ، صفائی کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے وحدت کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن، پسرور روڈ، فرید ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی، تجاوزات، گرین بیلٹس اور پارکوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سیٹلائٹ ٹاؤن اور پسرور روڈ سے ملحقہ علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سڑکوں کے کنارے رکھے گئے کوڑا دانوں کے اطراف کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے بھی احکامات جاری کئے ۔علی پارک فرید ٹاؤن پسرور روڈ کے دورے کے دوران انہوں نے رہائشی علاقوں میں قائم مویشیوں کے باڑوں کے خلاف فوری کارروائی کیلئے ایس ڈی ای او پیرا فورس گوجرانوالہ سٹی کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر انہوں نے تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے محمدی پارک وحدت کالونی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارک کی دیکھ بھال، صفائی اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کے امور کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں