ویز افراڈ ، انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 16 گرفتار

ویز افراڈ ، انسانی سمگلنگ میں  ملوث اشتہاری سمیت 16 گرفتار

گوجرانوالہ ، سیالکوٹ (نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا )ایف آئی اے گوجرانوالہ نے ایک ہی دن میں اشتہاریوں سمیت 16 ملزم گرفتار کرلئے ۔

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث ایک اشتہاری سمیت 16 ملزمان پکڑ لئے ۔گرفتار ملزمان میں اشتہاری قیصر محمود تبسم ، ملک فہد، صائم سلطان، نعمان علی ، علی رضا، آکاش حمزہ، غلام اصغر ، تحسیب سرور ، اسد ، خرم طفیل ، محمد عثمان ، حماد عثمان، عبدالرحمٰن ، ناصر ارشاد، زریاز علی اور محمد جمشید شامل ہیں۔ملزموں کو گوجرانوالہ ،گجرات، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 19 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ۔گرفتار ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے جن کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں