لدھیوالہ :معمولی رنجش پر بااثر افراد کا اغوا کرکے لڑکے پر تشدد

لدھیوالہ :معمولی رنجش پر بااثر افراد کا اغوا کرکے لڑکے پر تشدد

سی پی او کے نوٹس پر پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )ہردوپور کے با اثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی، 14سالہ لڑکے کو اغوا کر کے ڈیرے پر لیجا کر آہنی راڈوں سے وحشیانہ تشدد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، سی پی او کے نوٹس پر لدھیوالہ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقہ ہردوپور کے با اثر افراد شاہین اختر سلہریا،عبداﷲ پٹھان اور محمد ندیم نے معمولی رنجش پر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی گاؤں کے 14سالہ علی اکبر کے گھر دھاوا بول دیا اور علی اکبر اور اسکے بھائی قمر زمان کو راڈوں اور ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور چودہ سالہ علی اکبر کو اغوا کر کے اپنے دیرے پر لیجا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر سی پی او گوجرانوالہ سردار غیاث گل نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے لدھیوالہ پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ، تھانہ لدھیوالہ پولیس نے ملزمان شاہین اختر سلہریا ،عبداﷲ پٹھان اور محمد ندیم کو گرفتار کر کے زخمی قمر زمان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں