راہوالی :قربانی کے جانوروں کی آ مد ، مویشی منڈیاں آباد
راہوالی (نمائندہ دنیا )عید قربان کے قریب آنے پر شہریوں نے قربانی کے جانور خریدنے کیلئے منڈی مویشیوں کا رخ کر لیا جبکہ۔۔۔
مہنگائی کا طوفان برپا ہونے پر اکثر خریدار شہری منڈی میں گھوم پھر کر گھروں کو واپس لوٹ جانے پر مجبور ،ان کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کا وزن کم ہے جبکہ ریٹ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں بیوپاری عام قد اور وزن کا چھترا دنبہ 50 ہزار سے لیکر80 ہزار تک فروخت کر رہے ہیں جبکہ عید قرباِ ن میں کافی دن باقی ہیں مہنگائی کا طوفان سر پر ہے ان کو مزید پالنے کے لیے بھی ہزاروں روپے کے اخراجات درکار ہیں اسکے علاوہ جانوروں کی خوراک توڑی چوکھر،ونڈا بیچنے والوں نے بھی ابھی سے قیمتوں کو دگنا کردیا غریب اور متوسط طبقہ کے لیے عید قربان پر قربانی کا جانور خرید کر قربانی کرنا خواب بن گیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب متوسط طبقہ سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے اسکے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے والے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہم خود مجبور ہیں حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سے ٹرانسپوٹروں نے کرایوں میں دو گنا اضافہ کردیا ہے ایک شہر سے دوسرے شہر تک قربانی کے جانور لیکر پہنچنے پر ہزاروں روپے اضافی خرچ کرنا پڑتے ہیں ۔