ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شگفتہ ترمذی کو بہتری کارکر دگی پر شیلڈ سے نوازا گیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیدہ شگفتہ ترمذی کو بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شیلڈ دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کی صدارت میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ای او (ویمن ایلیمنٹری) سیدہ شگفتہ ترمذی، ڈی ای او (سیکنڈری) ڈاکٹر کامران صدیقی، ڈی ای او (ایلیمنٹری) سید سبطین مظہر سمیت دیگر افسران اور 16پرنسپلز کو بہترین کارکردگی پر تعریفی شیلڈز دی ۔