ریجنل پولیس آفس میں ڈی ایس پی رینک پننگ تقریب
نئے عہدے کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں:خرم شہزاد وڑائچ کا خطاب
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفس گوجرانوالہ میں ڈی ایس پی رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ اور ایس ایس پی رینج کرائم محمد شہباز نے ترقی پانے والے پولیس افسر وں کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے ۔ ترقی پانے والے افسر وں میں ڈی ایس پی محسن مجید، ڈی ایس پی عزیز احمد، ڈی ایس پی ندیم قیصر، ڈی ایس پی ناصر محمود، ڈی ایس پی حافظ محمد امجد، ڈی ایس پی طاہر محمود، ڈی ایس پی داؤد بیگ ، ڈی ایس پی خرم شہزاد اور ڈی ایس پی یاسر علی شامل ہیں۔تقریب میں ترقی پانے والے افسر وں کے اہل خانہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقی محنت، ایمانداری، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا مظہر ہوتی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افسر اپنے فرائض کی انجام دہی میں قانون کی بالادستی، میرٹ اور انصاف کے اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔آر پی او نے مزید کہا کہ نئے عہدے کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، لہٰذا تمام افسران کو چاہیے کہ وہ مزید پیشہ وارانہ مہارت، جذبہ خدمت اور عوام دوست رویے کے ساتھ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ ترقی پانے والے افسر وں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فرائض منصبی نہایت ایمانداری، لگن اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گے ۔