گورنر پنجاب سے ایلڈر ایوب مسیحی کی ملاقات ، پیپلز پارٹی میں شمولیت
کامونکے (تحصیل رپورٹر )مسیحی برادری کی معروف شخصیت ایلڈر ایوب مسیح نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس میں مقامی اور سماجی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا
ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر ایم پی اے پی پی 67 کے امیدوار شہزاد احمد گل بھی موجود تھے ، جن کی کاوشوں سے ایلڈر ایوب مسیح پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر رضامند ہوئے ۔ دیگر افراد میں میڈیا کوآرڈی نیٹر چوہدری محمد خورشید بھی شامل تھے ۔