ڈی سی آفس ریکارڈ میں ردوبدل کرنیوالے دو اشتہاری گرفتار

ڈی سی آفس ریکارڈ میں ردوبدل کرنیوالے دو اشتہاری گرفتار

سابق کلرک و موجودہ اسسٹنٹ امجد ، نائب قاصد ندیم کیخلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی ،ڈی سی آفس سیالکوٹ کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے دو اشتہاری ملزم گرفتار کرلئے ۔۔ یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزموں میں امجد پرویز شامل ہیں جو سابق سینئر کلرک اور موجودہ اسسٹنٹ BS-16 ڈی سی آفس سیالکوٹ ہیں جبکہ دوسرا ملزم ندیم عباس نائب قاصد بھی ڈی سی آفس سیالکوٹ سے وابستہ ہے ۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں کے خلاف مقدمہ درج تھا جس پر انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ملزموں کو رانا مبشر ، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ کی نگرانی میں گرفتار کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں