سول ہسپتال ڈسکہ کی ایمرجنسی وارڈ تجربہ گاہ میں تبدیل

سول ہسپتال ڈسکہ کی ایمرجنسی وارڈ تجربہ گاہ میں تبدیل

کوئی سینئر ڈاکٹر مریض چیک نہیں کرتا، وارڈ ینگ ڈاکٹرز کے رحم وکرم پر

موترہ(نامہ نگار)سول ہسپتال ڈسکہ کی ایمرجنسی وارڈینگ ڈاکٹرز کی تجربہ گاہ میں تبدیل ایمرجنسی میں کوئی سینئر ڈاکٹر مریضوں کو دیکھنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتا تشویشناک حالت میں لائے جانیوالے مریضوں کے علاج و معالجہ کرنے کی بجائے ینگ ڈاکٹرز نے مختلف قسم کے تجربات کرنے شروع کررکھے ہیں جب مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے تو اسے گوجرانوالہ یا لاہور ریفر کردیاجاتا ہے جو راستے میں موت کی آغوش میں چلاجاتا ہے ینگ ڈاکٹرز کو اتنا زیادہ تجربہ نہیں ہوتا وہ ایمرجنسی وارڈ میں آنیوالے ہر مریض کو تجربہ کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہی سمجھتے ہیں کہ ہم سول ہسپتال ڈسکہ کی ایمرجنسی وارڈ میں صرف مریضوں کا چیک اپ کرنے کا تجربہ حاصل کرنے کیلئے آئے ہوئے ہیں متعدد مریض ان ینگ ڈاکٹرز کی تجربہ کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں