ضلع سیالکوٹ میں داخلہ مہم کاافتتاح

ضلع سیالکوٹ میں داخلہ مہم کاافتتاح

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ۔۔۔

گورنمنٹ ہائی سکول ڈالو والی میں چھ ماہ کے اندر ساڑھے چار کروڑ سے سٹیٹ آف دی آرٹ اے آئی اور روبوٹک لیب بنائی جائیگی جس سے سٹوڈنٹس جدید ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کر سکیں گے جبکہ اگلے سال اسی علاقے میں گرلز کالج بھی قائم کیا جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے سیالکوٹ ضلع میں داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول ڈالو والی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے کہی۔ رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعامات تقسیم کئے اور اساتذہ و طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی جیب سے مہنگے تحائف دیئے ۔ انہوں نے ای کامرس طلبہ کے تیار کردہ گارمنٹس بھی خریدے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں