مثالی کارکردگی پر کمشنر،چیئرمین تعلیمی بورڈ ملازمین کی مبارکباد

مثالی کارکردگی پر کمشنر،چیئرمین  تعلیمی بورڈ ملازمین کی مبارکباد

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیر تعلیم کی جانب سے کمشنر گوجرانوالہ/چیئرمین ایجوکیشن بورڈ کا نام ا شاندار کاکردگی پر اعلیٰ کارکردگی ایوارڈکیلئے پنجاب کابینہ میں پیش کرنے کے فیصلے پر تعلیمی بورڈ کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس اعزاز کی خبر سنتے ہی بورڈ ملازمین نے کمشنر پر گل پاشی کی اور گلدستے پیش کر کے مبارکباد دی۔اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز جہاں ہمارے افسروں کی محنت کا اعتراف ہے ، وہیں یہ پورے گوجرانوالہ بورڈ کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ ادارے کی بہتری اور طلبہ کی سہولت کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔کمشنر نے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر احتشام جان بٹ سیکرٹری بورڈ پروفیسر رشید بھٹی ، کمپیوٹر سیل اور سبطین عباس پی آروکی ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں