جھگڑوں سے دلبرداشتہ تین بچوں کی ماں نے زہر کھا لیا
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)عالم چوک میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ تین بچوں کی ماں نے زہر کھا لیا ۔
عالم چوک کا رہائشی افضل روزگار کے سلسلے میں کویت میں مقیم تھا اور اسکی اہلیہ سعدیہ کا گھریلو اخراجات کی وجہ سے آئے روز اپنی ساس سکینہ سے جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روز سعدیہ نے بیٹی کے دودھ کے لئے ساس سے دو سو روپے مانگے تو ساس نے اسے گالم گلوچ شروع کر دیا اور جس سے دلبرداشتہ ہو گر اس نے زہر کھا لیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔