تتلے عالی:چھیڑخانی سے روکنے پر بہن بھائی پر نوجوان کا تشدد
تتلے عالی (نامہ نگار )مرالی والہ میں تنگ کرنے سے منع کرنے پر نوجوان نے بہن بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کے نواحی علاقہ مرالی والہ (ط)نامی لڑکی گھر جا رہی تھی کہ راستے میں نے وقاص نامی اوباش نے اسکا ہاتھ پکڑ لیا اورتنگ کرنے لگا ، لڑکی کے بھائی نے منع کیا تو ملزم کلہاڑی لے آیا لڑکی نے چھڑانے کی کوشش کی تو دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔