لالہ موسیٰ:10 تولے زیورات چرانے والی ملازمہ ،خاوند گرفتار
ملزمہ عائشہ نور اور غلام عباس سے مال مسروقہ برآمد ، مالک کے حوالے کر دیا
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے 50 لاکھ روپے کے 10 تولہ طلائی زیورات کی چوری چند روز میں ٹریس کر لی،چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ اور خاوند کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو 10 اپریل کو محلہ احمد آباد نزد گنجہ موڑ کے رہائشی افتخار احمد کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ اس کے گھر سے 10 تولے طلائی زیورات چوری ہو گئے ہیں۔ پولیس نے نامزد ملزمہ عائشہ نور اور اس کے خاوند غلام عباس ساکن محلہ رحمت پورہ کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ افتخارکے گھر میںملازمہ تھی۔ پو لیس نے زیورات مالک کے حوالے کر دئیے ۔