مفتی منیب الرحمن 19اپریل کو حافظ آباد آئیں گے
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور صدر تنظیم المدارس مفتی منیب الرحمن 19اپریل بروز اتوار حافظ آباد آئیں گے۔
وہ یہاں صبح10بجے تا سہ پہر 4بجے جامع سعیدیہ رضویہ انوارالحدیث گوجرانوالہ روڈکے جلسہ دستارفضیلت سے خطاب کریں گے ۔تقریب سے پیر سجادحیدرشاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف بھی خطاب کریں گے ۔ تقریب کی صدارت پروفیسر احمد سعید سیال کریں گے جبکہ منتظمین میں حبیب اﷲجلالی اور علامہ فیصل ندیم کیلانی ہونگے ۔