لالہ موسیٰ :بیوہ کے گھرسے چوری مویشی شیخوپورہ سے برآمد، ملزم گرفتار

لالہ موسیٰ :بیوہ کے گھرسے چوری  مویشی شیخوپورہ سے برآمد، ملزم گرفتار

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدرلالہ موسیٰ پولیس نے بیوہ کے گھرسے چوری مویشی شیخوپورہ سے برآمدکر کے ملزم کوگرفتار کرلیا ،

 تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے موضع چنوں بھوجہ کی رہائشی عظمیٰ قدیر نے پولیس کو درخواست دی کی کہ اسکی غیر موجودگی میں اسکا دیور ظہیر بھینس اور گائے چوری کرکے لے گیا ،پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔پو لیس ٹیم نے چوری میں ملوث ملزم ملوث ظہیر لطیف کو گرفتارکرلیا۔جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مال مویشی چوری کرکے ضلع شیخوپورہ منتقل کر آیا ہے ،جس پر پولیس نے ضلع شیخوپورہ سے مال مویشی برآمد کرکے خاتون کے حوالے کرد ئیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں