اے آئی جی انویسٹی گیشنز کا اردل روم، مسائل سنے

اے آئی جی انویسٹی گیشنز کا اردل روم، مسائل سنے

متعدد مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی ہدایات پر پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس انو یسٹی گیشن/کمپلینٹس عنایت علی شاہ نے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ پولیس افسران اور جوانوں نے ٹرانسفر و پوسٹنگ سمیت دیگر سرکاری و ذاتی نوعیت کے مسائل پیش کیے گئے۔ متعدد مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے، جبکہ باقی معاملات کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دے دی گئیں۔ اے آئی جی انوسٹی گیشن نے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں