محکمہ صحت اور پیرا فورس نے مدینہ میڈیکل سینٹر کو سر بمہر کر دیا

محکمہ صحت اور پیرا فورس نے مدینہ  میڈیکل سینٹر کو سر بمہر کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ صحت سیالکوٹ اور پیرا فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کشمیر روڈ پر چائنہ چوک اوور ہیڈ برج کے قریب واقع نجی ہسپتال مدینہ میڈیکل سینٹر کو سر بمہر کر دیا۔

انچارج پیرا فورس سیالکوٹ شفیق احمد نے بتایا کہ چھاپے کے موقع پر نجی ہسپتال پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن فراہم نہ کر سکا اور نہ ہی کوئی مستند ایم بی بی ایس ڈاکٹر موقع موجود تھا۔ صفیہ نامی خاتون جو مستند ڈاکٹر نہیں مریضوں کا علاج کر رہی تھی اور ایک مریض کو ڈرپ بھی لگا رہی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ ہسپتال کا سی ای او طیب نامی شخص ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں