نشئی نے کلہاڑی سے بیوی اور 2 بچوں کو زخمی کردیا
نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر شہزاد طیش میں آ گیا ، بیوی بچوں پر حملہ کر دیا
موترہ(نامہ نگار )نشئی خاوند نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی اور 2بچوں کو شدیدزخمی کردیا ۔موضع گوجرہ کی خاتون نیامت نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا خاوند شہزاد جوکہ نشہ کا عادی ہے گزشتہ روزاس نے نشہ کیلئے پیسے مانگے تو اس نے انکار کردیا جس پر اس کے خاوند نے کلہاڑی کے وارکرکے اس کو شدیدزخمی کردیا اسکی بیٹی اور بیٹا چھڑوانے کیلئے آگے بڑھے تو ملز م نے انہیں بھی زخمی کردیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔