پنڈی بھٹیاں:امریکن نژاد خاتون کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنڈی بھٹیاں:امریکن نژاد خاتون کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

بھائی بہن موٹر سائیکل پر جا رہے تھے ، کوٹ نکہ روڈپر ڈاکوئوں نے روک لیا کٹر سے طلائی کڑے کاٹ کر اتارے ،موبائل فون بھی چھین لئے ،ملزم فرار

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )تھانہ صدر کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، 5سال بعد امریکہ سے میکے آنے والی خاتون کو بھائی کے ہمراہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ محلہ فاروق اعظم کا رہائشی بلال اسلم اپنی امریکی نژاد بہن کے ہمراہ دربار ثابت شاہ سے موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے کہ کوٹ نکہ روڈ پر پل فتیکی کے قریب دونوں کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا،ڈاکوؤں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر 25 لاکھ روپے سے زائد کے طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لئے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکوؤں کے پاس کٹر بھی تھا جس سے انہوں نے خاتون کے طلائی کڑے کاٹ کر اتارے موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں میں 2نقاب پوش جبکہ ایک ڈاکو بغیر نقاب کے تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں